Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان، امن و ترقی کے راستے پر ہے،چینی نائب وزیراعظم

اسلام آباد ...چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ نے کہا ہے کہ چین یوم آزادی پر اپنے پاکستانی بھائیوں کی خوشی میں شریک ہے۔ پیر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میںیوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی شہد سے زیادہ میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔ جدید دور میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں۔ دونوں ملکوں کی دوستی نسل در نسل چلتی رہے گی۔ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کا اچھا ہمسایہ رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امن، استحکام اور ترقی کے راستے پر گامڑن ہے۔ اس نے محنت کرکے خود مختاری اور دفاع کو بھی مضبوط بنایا ہے۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چینی نائب صدر نے کہا کہ دوستی صرف حسنِ عمل سے ہی عمر بھر چلتی ہے۔ بیجنگ، پاکستان کیساتھ اقتصادی تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔ ثقافتی تعلقات بھی مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔ چین میں زلزلہ زدگان کی مدد اور اقوام متحدہ میں پاکستان کا تعاون کبھی نہیںبھول سکتے۔ پاک چین تعلقات آزمائشوں میں پورے اترے ہیں۔

شیئر: