Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہریار اکبر خان نے 14اگست پرپرچم لہرادیا

جدہ (ارسلان ہاشمی ) پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔ ہیڈ آف چانسری سعید سرور نے صدر پاکستان اور قونصل شائق بھٹونے وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنایا۔ قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن برصغیر کے مسلمانو ں کی اس عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جب انہو ںنے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں علیحدہ وطن حاصل کیا تاکہ ہم اور ہماری نسلیں آزادی سے اس وطن میں زندگی گزاریں۔ آج ہمیں دنیا میں جو مثالی شناخت ملی ہے اسے برقرار اور سربلند رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ اپنے بہترین عمل سے ہمیں یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم وہ مثالی قوم ہیں جو ہر آزمائش پر پوری اترتی ہے ۔ قونصل جنرل نے مملکت میں مقیم کمیونٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مملکت کی تعمیر و ترقی میں آپ کا مثالی کردار شامل ہے ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ یہاں مقیم کمیونٹی پاکستان کی حقیقی نمائندہ ہے جنہوں نے اپنے بہترین عمل سے اچھی شہرت حاصل کی اور مملکت میں عوامی سطح پر دوستی کے فروغ کے لئے پل کا کام کیا ۔ قونصل جنرل نے 2007 ءمیں جدہ میںآنے والے سیلاب میں 14 افراد کوسیلابی ریلے سے نکال کر شہید ہونے والے فرمان علی کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس کی مثال دی جس کی جرا¿ت کی داستانیں آج بھی سعودی معاشرے میں دی جاتی ہیں ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ کے طلباءنے ملی نغمے بھی پیش کئے ۔ قونصل جنرل نے اسکول تقریب میں موجود بچوں کے ساتھ ملکر آزادی کا کیک کاٹا ۔

شیئر: