Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بادل پھٹنے سے زبردست بارش ،11افراد لاپتہ

نینی تال۔۔۔۔اترا کھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع میں مسلسل ہونے والی بارش سے مختلف مقامات پر تقریباً11افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ زبردست بارش سے گھٹیا بگڑ گاؤں میں سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ یہاں پر فوج کے 4کیمپ قائم تھے ۔ اس سے متصل سیلابی نالہ بہہ رہا تھا طوفانی بارش سے نالے پر بنا پل بہہ گیااور قریب واقع فوجی کیمپ بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ جس سے فوجی ساز و سامان کا بھاری نقصان ہوا۔

شیئر: