Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاگلپور میں 502کروڑ کا گھوٹالہ

پٹنہ۔۔۔بہار میں 502کروڑ روپے کا گھوٹالہ منظر عام پر آیا ہے جس میں شہری ترقیات کیلئے مختص سرکاری فنڈ کو غیر منافع بخش اداروں کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا گیا۔ اس کیس میں ابھی تک 7افرادگرفتار کئے گئے ہیں۔ کیس کی تحقیقات خصوصی سراغ رساں ٹیم کررہی ہے۔ لالو پرساد یاد ونے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات مرکزی جانچ بیورو سے کرائی جائے اور الزام لگایا ہے کہ بعض تنظیموں سے بی جے پی کے کئی لیڈروں کے رابطے ہیں ۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مکھیہ منتری نگروکاس یوجنا کے تحت تحویل اراضی کیلئے منظور کی گئی رقم کو قومیائے گئے بینکوں میں جمع کیا گیا تھا جسے اب ایک تنظیم سری جن مہیلا وکاس سہیوگ سمیتی کے بینک کھاتے میں جمع کرائی جارہی ہے۔ اس تنظیم کا مرکز ضلع بھاگلپور میںہے جہاں مختلف بلاکوں میں خواتین کیلئے تربیتی پروگرام چلائے جارہے ہیں ۔

شیئر: