Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورج گرہن کے موقع پر جانوروں کی عجیب و غریب حرکات

واشنگٹن۔۔۔21اگست کو سورج گرہن کے موقع پر سائنسداں اس امرکا بھی جائزہ لیں گے کہ آیا ایسے موقع پر جانور عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہیں؟ بعض ریسرچرز کا کہنا ہے کہ سورج اور چاند گرہن کے موقع پر جانوروں کا رویہ عجیب ہوجاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گرہن کے اوقات میں ڈولفن اور وہیلز کو سمندر میں سطح آب پر تیرتے ہوئے پایا گیا تاہم سائنسدانوں نے بتایا کہ وہ اب خاص طور پراس کا جائزہ لیں گے۔خیال ہے کہ 21اگست کو لاکھوں افراد سورج گرہن کا مشاہدہ کرینگے۔

شیئر: