Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدنان سمیع 44 برس کے ہوگئے

معروف گلوکار عدنان سمیع 44 برس کے ہوگئے، وہ آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔موسیقار و گلوکار عدنان سمیع نے پاکستان سے موسیقی کا آغاز کیا اور خوب شہرت کمائی۔ انہوں نے بالی وڈ فلموں کے لئے گیت پیش کئے۔ ان گیتوں سے شہرت حاصل کرنے کے بعدوہ پاکستان چھوڑ کرہندوستان جا بسے ۔ عدنان سمیع لندن کے ایک پاکستانی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم امریکہ سے حاصل کی اور پاکستان آکر اپنے فن موسیقی کا آغاز کیا۔عدنان سمیع خان نے 90 کی دہائی میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا۔ پاپ انڈسٹری میں کئی میوزک البم بنائے جو سب کے سب ہٹ ثابت ہوئے۔عدنان نے اپنے25سالہ فنی کیرئیر میں کئی مشہور گانے پیش کئے۔۔حال ہی میں عدنان سمیع نے بالی وڈ کی فلم بجرنگی بھائی جان میں مشہور قوالی پیش کی ہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: