اشنا شاہ کی نئی فلم میں ڈانس پرفارمنس
لالی وڈ کی نئی فلم ” پنجاب نہیں جاؤں گی“ کا نیا گانا ریلیز کردیا گیاہے جس میں اداکارہ اشنا شاہ گیت” رات کا نشہ“ پر رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔گانے کے بول موسیقارخلیل الرحمان نے لکھے ہیں۔ اشنا شاہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ ہیں۔انہوں نے 2016 میں فلمی کیریئر کا”تیری میری لو اسٹوری“ سے کیا تھا۔ مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی نئی لالی وڈ فلم پنجاب نہیں جاوں گی کے کئی گانے جاری ہوچکے ہیں ۔مذکورہ فلم عیدالاضحی پر ریلیز ہوگی۔