لندن .....برطانیہ میں قومی صحت کے اسپتالوں میں ہر ہفتے ڈاکٹروں اور نرسوں کی غفلت کے نتیجے میں 4بچوں کے دماغ کو نقصان پہنچتا ہے ۔ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ 2016ءمیں میٹرنٹی یونٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں قومی خزانے پر1.9 بلین پونڈ کا بوجھ پڑا ہے۔ 2016-17ءمیں تقریباً20ماہ کے دوران والدین نے ڈاکٹروں کےخلاف232شکایات درج کرائی ہیں اور خیال ہے کہ حکومت کو انہیں معاوضے کے طور پر فی بچہ 20ملین پونڈ ادائیگی کرنا ہوگی۔سیفٹی ماہرین نے الزام لگایا کہ اسکے ذمہ دار سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹر ہیں۔اس کے علاوہ اسپتالوں میں عملے کی قلت بھی ان واقعات کی ذمہ دار ہے۔متعدد والدین کا کہناتھا کہ مڈوائفس نے مدد کیلئے انکی درخواستیں نظر انداز کیں۔