Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ :پاکستان یوتھ کونسل کی جشن آزادی تقریب

پاکستان نے ہمیں نمایاں شناخت دی جس پرہمیں فخر ہے ، چوہدری اکرم 
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) پاکستان یوتھ کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئر مین چوہدری محمد اکرم نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان سے آئے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری رفاقت گجر اور پاکستان قونصلیٹ کے قونصل ویلفیئر نجیب اللہ خان تھے ۔ تقریب میں مسعود احمد پوری ، حاجی عنایت سبطین احمد چیمہ ، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب چوہدری جعفر حسین ، نائب صدر چوہدری عبدالوحین ، چوہدری عنایت جاڑا ، سیکرٹری اطلاعات ملک وقاص اعوان ، پاکستان یوتھ کونسل سعودی عرب کے صدر ملک اعجاز اعوان ، پاک میڈیا گروپ کے صدر چوہدری رضوان ، ہزارہ کمیونٹی کے صدر اشفاق قریشی ، پاک سعودی فرینڈشپ فورم کے صدر انجینئر طارق لطیف ، قیصر گوندل ، میاس سہیل اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ صدر محفل چوہدری اکرم نے اپنے خطاب میں کہا آج کا دن ہمارے لئے انتہائی اہم ہے ۔ آج سے 70 برس قبل دنیا کے نقشے پر اسلامی ریاست کا نقشہ ابھرا جسے پاکستان کا نام دیا گیا ۔ ہمیں وطن عزیز نے نمایاں شناخت عطا کی جس پر ہمیں فختر ہے ۔ پاک سعودی فرنیڈ شپ فورم کے انجینئر طارق لطیف نے کہا دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہمارا ملک ہے ۔ قدرت نے ہمیں ہر طرح کی نعمتوں سے مالا مال کر رکھا ہے جس پر ہم رب کریم کے شکر گزار ہیں ۔ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے مثالی برادرانہ تعلقات ہیں ۔ مملکت میں تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو مقامی سطح پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ایک اپنا حصہ شامل کرے۔ تقریب سے مسلم لیگ کے دیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نواز شریف دوبارہ منتخب ہو کر آئیں گے ۔ وہ دلوں کے وزیر اعظم ہیں اور رہیں گے ۔ تقریب کے شرکاءنے مہمان خصوصی قونصل ویلفئیر نجیب اللہ خان کے ساتھ ملکر کیک کاٹا ۔

شیئر: