کویت...... قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کویت پہنچ کر بدھ کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا ایک دستی مکتوب امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کو پیش کیا۔ مکتوب کے مضامین کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ کویتی ذرائع ابلاغ نے اتنا کہنے پر اکتفا کیا کہ امیر قطر نے امیر کویت کے پیغام کا جواب بھجوایا ہے۔