لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی جانب سے گالیاں دینے کے الزامات پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمر اکمل کو جلد ہی تحریری جواب جمع کروانے کیلئے کہا جائے گا۔عمر اکمل نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انضمام الحق اور سینئر کھلاڑیوں کے سامنے مجھے ڈانٹا اور گالیاں دیں اور سینئر پلیئرز نے انہیں ایسا کرنے سے نہیں روکا۔ وہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی گالیاں دیتے رہتے ہیں۔مجھے اکیڈمی آنے کی بجائے کلب کرکٹ کھیلنے کا کہا گیا۔دوسری جانب مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ کوچنگ اسٹاف قانونی طور پر سنٹرل کنٹریکٹ والے پلیئرز کے ساتھ ہی کام کرنے کا مجاز ہے۔