Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ فلسطین کی کنجی سعودی عرب کے پاس؟

ریاض .... واشنگٹن انسٹیٹیوٹ برائے مشرق قریب نے تازہ ترین رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ فلسطینی اسرائیلی مسئلے کی کنجی سعودی عرب کے ہاتھ میں ہے۔ یہ مسئلہ دن بدن پیچیدہ ہوتا جارہا ہے۔ ماضی میں امریکہ، مصر اور اردن پر انحصار کرتا رہا ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ فلسطینی، اسرائیلی مسئلے کا حل سعودی عرب کے توسط سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ امریکہ کو مسئلہ فلسطین حل کرانے کیلئے براہ راست سعودی عرب کو شریک کرنا ہوگا۔متعدد اسباب کے پیش نظر سعودی عرب کی براہ راست مداخلت فیصلہ کن ثابت ہوگی۔ سعودی عرب اسلام کا مرکز ہے۔ زبردست سیاسی اور مالی اثر و نفوذ رکھتا ہے۔سعودی قائدین کی نئی نسل خصوصاً ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خارجہ پالیسی کے حوالے سے زیادہ دور اندیشی کا راستہ اپنائے ہوئے ہیں۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بدلے اسرائیل سے فلسطینیوں کے حق میں دستبرداریاں لی جاسکتی ہیں۔

شیئر: