Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دیا ، 27 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔اسرائیلی فورسز نے رملہ میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کرتے ہوئے 27 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی طرف سے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع رملہ شہر میں مسلح کارروائی کی گئی جس میں متعدد فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دئیے گئے جس کے نتیجہ میں 27 فلسطینی زخمی ہو ئے ہیں ۔ بیان کے مطابق 12 افراد کو ربڑ کی گولیاں لگی ہیں، 13 افراد بھاری آنسو گیس کی وجہ سے ا ور 2 افراد گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کثیر تعداد میں اسرائیلی فورسز رمّلہ کے مضافات میں واقع گاوں 'کوبر ' میں عمر العبد کے قرب و جوار میں چھاپے مار رہی ہے جبکہ فوجیوں کے ساتھ آنے والے بلڈوزروں نے عمر العبد کے گھر وںکو بھی مسمار کر دیا ہے ۔

شیئر: