Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع سے امریکی اور عراقی وزراء کے رابطے

ٹیلی فونک رابطے میں خطے و عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی ہم منصب پیٹ ہیگستھ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دوطرفہ ٹیلی فونک گفتگو میں دفاع کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے فروغ اور ہونے والی علاقائی معاملات کے حوالے سے ہونے والی  پیش رفت کے ساتھ ساتھ خطے و عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کی شام عراقی وزیر دفاع ثابت محمد العباسی نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔
دوطرفہ گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات میں اضافے اور عسکری و دفاع امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی علاقائی اور عالمی حالات بھی زیر بحث آئے۔
 

 

 

شیئر: