ماں بننے کا احساس بہت خوبصورت ہے، سنیدھی چوہان
ہندوستان کی معروف پس پردہ گلوکارہ سنیدھی چوہان ان دنوں”پُر امید “ ہیں۔ ان کے یہاں 5 سال کے بعد پہلے بچے کی ولادت متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ اور ان کے شوہر ہتیش سونک بہت خوش ہیں۔ذرائع ابلاغ سے ایک گفتگو کے دوران سنیدھی چوہان نے کہا کہ ماں بننے کا احساس بہت خوبصورت اور ناقابل بیان ہے۔ میں اب اپنی ذاتی زندگی اور کام کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے بہت خوش ہوںلیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کریں۔ شکر ہے کہ خاندان کے افراد ہمیں سنبھالنے کیلئے موجود ہیں۔