Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیتابھ بچن بھی آف شور کمپنیوں میں ملوث

بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ اداکار امیتابھ بچن ان دنوں آف شور کمپنیوں کے معاملے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ عالمی سطح پر سامنے آنے والے پانامہ لیکس کے معاملے میں جہاں 33 ہندوستانی شخصیات کے ناموں کی فہرست سامنے آئی ہے، ان میں ایک نام بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ کا بھی ہے۔ہندوستانی حکام کی جانب سے امیتابھ بچن کے خلاف آف شور کمپنیوں کے اکاونٹس کی تفصیلات کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔امیتابھ بچن پر الزام ہے کہ ان کی آف شور کمپنیاں ہیں۔ امیتابھ بچن کی جانب سے اب تک ان اکاونٹس کی تردید نہیں آئی۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی غیرقانونی طریقے سے پیسہ ملک سے باہر نہیں بھیجا۔ 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: