”پٹیل کی پنجابی شادی“ کا ٹیزر جاری
بالی وڈ کی نئی فلم” پٹیل کی پنجابی شادی“کا ٹیزر جاری کردیاگیاہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں پریش راؤل اور رشی کپور شامل ہیں۔فلم کی کہانی دو مختلف خاندانی روایات کی عکاسی کرتی ہے ۔ پریش راؤل فلم میں گجراتی والد کے روپ میں نظرآئیں گے جبکہ رشی کپور پنجابی کردار کرتے دکھائی دینگے ۔ پٹیل کی پنجابی شادی دو مختلف خاندانوں سے تعلق رکھنے والے لڑکا اور لڑکی کی کہانی ہے جسے اداکارہ پائل گھوش اور اداکار ویرداس پیش کررہے ہیں۔ فلم فیملی مزاحیہ ڈرامہ ہے۔ رشی کپور اور پریش راؤل کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہے جو 15 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔