السعودیہ کی ٹیکسی سروس شروع
جدہ..... سعودی عربین ائیر لائنز السعودیہ نے مملکت کے ہوائی اڈوں ریاض، جدہ ، دمام اور مدینہ منورہ جبکہ 250سے زائد خارجی ہوائی اڈوں پر آن لائن ٹیکسی سروس کی فراہمی کا اعلان کر دیا۔ السعودیہ کی ویب سائٹ www.saudia.comپر جا کر ٹیکسی بک کرائی جا سکتی ہے۔ عالمی ٹیکسی کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ بکنگ کے وقت کرائے سے آگاہی حاصل ہو جائیگی۔ ادائیگی منزل پر پہنچنے کے بعد کی جائیگی۔ ٹیکسی ڈرائیور استقبالیہ تختی لے کر ائیرپورٹ پر موجود ہو گا۔ ٹیکسی بک کر کے منسوخ بھی کی جا سکتی ہے۔ ایک گھنٹے پہلے تک منسوخی کی کارروائی ممکن ہو گی۔ ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے ڈرائیور کا نام اور نمبر وغیرہ بھیجا جائے گا۔