Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑکوں پر نماز نہیں روک سکتا توتھانے میں جنم اشٹمی کیسے روکوں؟، یوگی

لکھنؤ۔۔۔۔۔یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک عجیب و غریب بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ عید کے دن مسلمانوں کو سڑکوں پر نماز پڑھنے سے روک نہیں سکتے تو پھر تھانوں میں ہندوؤں کو جنم اشٹمی (ہندوتہوار) منانے سے کیسے روک سکتے ہیں؟۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عیدمیں سڑکوں پر نماز پڑھنا اگر جائز ہے تو کانوڑیوں کو یاترا کے دوران ناچنے ، گانے اور ڈی جے بجانے پر کس طرح پابندی لگائی جاسکتی ہے؟ ۔ یوگی نے گزشتہ روز کے جی ایم یو کے سائنٹیفک کنونشن سینٹر میں ایک میگزین کی تقریب کے اجرا کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ تمام مذاہب کو اپنے اپنے تہوار منانے کی آزادی ہے ۔ کرسمس منائیں یا نماز پڑھیں ، کچھ بھی کریں لیکن قانون کے دائرے میں رہ کر۔

شیئر: