Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور سانحہ ۔۔۔۔کیا ڈاکٹر کفیل کو کلین چٹ مل گئی؟

نئی دہلی۔۔۔۔۔گورکھپور کے بی آرڈی کالج میں چند گھنٹوں کے اندر درجنوں بچوں کی موت کے معاملے میں مقامی ڈی ایم کی جانچ رپورٹ آگئی ہے۔ رپورٹ میں اسپتال کے پرنسپل آرمشرا کو اہم ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی منقطع ہونے کی ذمہ داری آرکے مشرا پر عائد ہوتی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مالی بے قاعدگیوں کے باعث اسپتال میں گیس کی فراہمی بند ہوئی تھی۔آکسیجن فراہم کرنے والی ایجنسیوں اور ذمہ داروں کے مابین کمیشن کے لین دین کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب ڈی ایم کی جانب سے رپوٹ میں شعبہ امراض اطفال کے سربراہ کفیل خان پر کوئی سنگین الزام نہیں لگایا گیا ہے اور ان کوتقریباً کلین چٹ دی گئی ہے۔

شیئر: