Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی قبیلہ جسے دنیا کی خبر نہیں

جکارتہ۔۔۔۔انڈونیشیا کے مغربی پاپوا میں ایسا قبیلہ بھی رہتا ہے جسے دنیا والوں کی کوئی خبر نہیں۔یہ قبائلی دور دراز علاقے کے جنگلات میں رہتے ہیں اور انہیں کورووائی قبیلہ کہا جاتا ہے ۔ اس کی آبادی صرف 3ہزار ہے۔ یہ لوگ اپنا گزر بسر شکار پر کرتے ہیں اور ماہی گیر ہیں جس میں انہیں کافی مہارت حاصل ہے۔قبائلی درختوں پر گھر بناکر رہتے ہیں اس طرح وہ اپنے مخالفین کے حملے سے محفوظ رہتے ہیں۔حال ہی میں ایک فوٹو گرافر نے ان کے قبیلے کا دورہ کیا اور وہاں سے معلومات جمع کیں۔ قبائلیوں کا کہنا تھا کہ وہ مغربی ممالک سے آنے والے لوگوں سے خوفزدہ ہیں۔ وہ انہیں ’’بھوت‘‘تصور کرتے ہیں۔ پہلی مرتبہ انسان کا ان لوگوں سے رابطہ مارچ 1974ء میں ہوا تھا۔

شیئر: