ایمسٹرڈیم ۔۔۔۔۔ یورپی ممالک کو آلودہ انڈے فروخت کرنے کے اسکینڈل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔خبر رساں ادارے رائڑز کے مطابق ہالینڈ میں چھاپوں میں فیپرونل سے آلودگی کے اسکینڈل سے منسلک 2 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔کچھ دن پہلے یورپ کے بعض شہروں میں آلودہ انڈوں کی فروخت کا انکشاف ہوا تھا۔ جس کا دائرہ اب بڑھ کر ہانگ کانگ تک جا پہنچا ہے۔ممکنہ طور پر انڈوں میں نقصان دہ کیڑے مار دوا فیپرونل کی وجہ سے آلودگی کے خوف سے اب تک یورپ کی مارکیٹوں سے لاکھوں انڈے واپس منگوائے جا چکے ہیں۔ فیپرونل ایک جراثیم کش دوا ہے اور اسے انسانوں کی خوراک میں استعمال ہونے والے جانوروں پر استعمال کرنے پر پابندی ہے۔ مضر صحت دوائی کا پولڑی کے اردگر موجود جراثیم کو بھگانے والی محفوظ ادویہ میں شامل ہونا انڈوں میں آلودگی کا باعث بنا۔