Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی شہریوں کو ایران کے سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت

واشنگٹن۔۔۔امریکہ اور ایران کے درمیان تازہ کشیدگی کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے شہریوں کو ایران کے سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے ایک انتباہی بیان میںشہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے سفر سے گریز کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے شہری جو ایران کے ساتھ دوسرے ملکوں کی شہریت رکھتے ہیں ایران میں داخلے پر گرفتار یا بے دخل کیے جاسکتے ہیں اس لیے امریکی شہری ایران کے سفر کے دوران متوقع خطرات کو سامنے رکھیں۔ بیان میں ایران میں موجود امریکیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حالات حاضرہ سے با خبر رہیں اور ایران میں قیام کے خطرات کو مد نظر رکھیں۔

شیئر: