بارسلو نا :جوابی کارروائی میں5مشتبہ دہشتگرد مارے گئے
بارسلونا-------بارسلو نامیں دہشتگردی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی۔ جوابی کارروائی کے نتیجے میں5مشتبہ دہشتگرد مارے گئے ۔اسپنیش پولیس کے مطابق بارسلونا کے جنوبی قصبے کیمبرلز میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 13افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوئے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے جاری کرتا ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ہم دہشتگرد حملے کی جوابی کارروائی میں5مشتبہ دہشتگرد مارے جاچکے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے شہریوں کو اس بات کی بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ ان حالات کے پیش نظر اپنے گھروں میں ہی رہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔