Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹیٹ بینک سے اسحاق ڈار کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات طلب

اسلام آباد...قومی احتساب بیورو نے اسٹیٹ بینک سے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور ان کے اہلخانہ کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے اسحٰق ڈار کے خلاف آمدنی سے کئی گنا زیادہ اثاثے بنانے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسحٰق ڈار کے اثاثوں میں بہت کم عرصے کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا اور وہ 90 لاکھ روپے سے 83 کروڑ 10 لاکھ روپے تک جا پہنچے۔نیب نے اسٹیٹ بینک سے اسحٰق ڈار، ان کی اہلیہ تبسم، بیٹے علی مصطفیٰ اور مجتبیٰ حسنین اور بہو اسما ء علی کے علاوہ نیشنل بینک کے موجودہ صدر سعید احمد کے بھی تمام بینک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔نیب نے اسحٰق ڈار اور ان کے خاندان کی بینک تفصیلات 25 اگست تک طلب کی ہیں۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی بہو اسماء سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ہیں۔

 

شیئر: