Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند،چین فوجوں میں کوئی” واقعہ“ضرور ہوا،ترجمان

نئی دہلی .... ہند نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لداخ میں ہندوستانی اور چینی فوجوں کے درمیان ”کوئی واقعہ“ ضرور ہوا ہے تاہم اسکا کہنا ہے کہ ہم سکم میں ڈوکلم تنازع کے قابل قبول حل کیلئے چین کیساتھ رابطے میں رہیں گے۔ امور خارجہ کی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ میں اس امر کی تصدیق کرتا ہوں کہ لداخ میں کوئی” واقعہ “ہوا ہے۔ صحافیوں نے ان سے سوال کیا تھا کہ کیا لداخ میں دونوں فوجیوں کے درمیان پتھراﺅ اور مکے بازی کا کوئی واقعہ ہوا تھا؟ ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے سرحد پر امن کے قیام میں مدد نہیں ملے گی اور یہ کسی فریق کے مفاد میں نہیں۔ ترجمان کاکہناتھا کہ پچھلے 2ہفتوں میں سرحد پر فریقین کے اعلیٰ حکام کے 2 اجلاس ہوئے۔ ان سے حالیہ کشیدگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ترجمان نے کہا کہ یہ حساس مسئلہ ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ڈوکلم کا تنازع حل ہوجائیگا تو انہوں نے کہا کہ میں کوئی جوتشی نہیں اسلئے کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔

شیئر: