Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال بھر میں کتنے دن ٹریفک جام؟

لندن .... مقامی حکومت کی رپورٹ کے مطابق ڈرائیور روزانہ کچھ نہ کچھ وقت ٹریفک جام میں پھنستے ہیں اور اگر اس کا حساب لگایا جائے تو سال میں تقریباً5دن بنتے ہیںوہ ایک ہزار پونڈ تک ضائع کرتے ہیں۔ تجویز پیش کی گئی ہے کہ اس مسئلے کے طویل المدت حل کیلئے ابھی سے کوششیں کی جائیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک جام کے نتیجے میں ہر سال معیشت کو 300بلین پونڈ کا نقصان پہنچتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جو ڈرائیور ٹریفک جام میں پھنستے ہیں انہیں جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ اسکے علاوہ ہیں۔ مقامی سڑکوں پر بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جبکہ کار سے سفر کا متبادل بھی ضروری ہے یعنی یہ کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر زیادہ سرمایہ خرچ کیا جائے جبکہ سائیکل چلانے کا رواج عام کیا جائے۔

شیئر: