لاہور.. نیب نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف تحقیقات شروع کردی۔نیب ذرائع نے بتایا اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق انکوائری کی جا رہی ہے ۔ نیب لاہور نے اسحٰق ڈار کو تفتیش کے لئے 22 اگست کو طلب کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسحٰق ڈار سے آمدن میں 91 گنا اضافے سے متعلق تفتیش کی جائیں گی۔ نیب اسحٰق ڈار سے آمدن میں اضافے کے علاوہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور کیپیٹل ایف زید ای سمیت 16 اثاثہ جات کی تفتیش بھی کرے گی۔ اس سے قبل نیب نے اسٹیٹ بینک سے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور ان کے اہلخانہ کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کی تھیں۔