بس میں کرنٹ لگنے سے 2 ہلاک، 8زخمی
اناؤ۔۔۔۔اناؤ ضلع کے بانگر مئوعلاقے میں متھرا سے آنے والی پرائیویٹ بس بجلی کے تارکی زد میں آگئی جس سے ایک خاتون سمیت 2دیگر افراد کی موت ہوگئی اور 8شدید جھلس گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اناؤضلع کے فتح پور چوراسی علاقے سے کچھ لوگ متھرا گئے تھے جہاں سے واپس آنیوالی بس بانگر مئو سے شہباز پور کی جانب روانہ ہوئی ۔وہ مدار نگر سڑک پر لٹکنے والے ہائی ٹینشن بجلی کے تار کی زد میں آگئی جس سے موقع پر ہی 2افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر متوفیوں کی نعشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجدیں جبکہ بجلی کے تار ٹوٹنے کی بابت تحقیقات کی جارہی ہے۔