Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 13نئے اقتصادی پروگرام

جدہ۔۔۔۔چھوٹے اور درمیانے درجے کے تجارتی و صنعتی اداروں کی اتھارٹی نے سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے خاتمے اور پُرعزم سرمایہ کار نوجوانوں کی سرپرستی کیلئے 13اقتصادی پروگرام جاری کردیئے۔اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں نوجوان سرمایہ کاروں کی سرپرستی کیلئے ایک خصوصی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اس کے تحت نوجوانوں کو تجارتی و صنعتی منصوبے شروع کرنے کی ترغیب دی جائیگی۔ قومی منصوبے قائم کرنے کے افکار فراہم کئے جائیں گے۔ اس کی بدولت مجموعی قومی پیداوار میں 35فیصد اضافے کا امکان ہے۔دوسرے پروگرام کا تعلق بقالوں کی سعودائزیشن سے ہے۔تیسرے پروگرام کے تحت نئی قومی کمپنیوں کو تجارتی مراعات دی جائیں گی جبکہ چوتھے پروگرام کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو سرکاری اور نجی شعبوں میں سرمایہ لگانے کے مواقع مہیا کئے جائیں گے۔ پانچویں پروگرام کے تحت چھوٹے و درمیانے درجے کے اداروں کے مالکان کیلئے تربیتی پروگرام  ترتیب دیئے گئے ہیں۔

شیئر: