اسلام آباد.. سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینیئر رہنماچوہدری نثار اتوار کی شام 5 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ سابق وزیر داخلہ اورن لیگ کی قیادت کے درمیان قائم مقام پارٹی صدر کی تعیناتی کے مسئلہ پر پھر اختلافات سامنے آئے تھے۔ پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں چوہدری نثار نے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا تھا۔ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کے انٹرویو کے بعد اختلافات کی خلیج مزید بڑ ھ گئی ۔سینیٹر پرویز رشید نے الزام لگایا تھا کہ اپنی وزارت داخلہ ہوتے ہوئے ہمارے خلاف فیصلے ہوئے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے چوہدری نثار سے رابطہ کرکے پریس کانفرنس سے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ چوہدری نثار پریس کانفرنس میں ن لیگ کی پالیسیوں پر اختلاف کے حوالے سے کھل کر اپنی رائے کا اظہار اور کسی بڑے فیصلے کا اعلان کرسکتے ہیں۔