Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان نے اسحاق ڈار کے اختیارات کم کردئیے

اسلام آباد..وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اختیارات محدود کردئیے۔ اسحاق ڈار گروپ کے اعلیٰ افسران کو بھی اہم عہدوں سے الگ کیا جارہا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان پہلے ہی اسحاق ڈار کو ای سی سی اور نجکاری کمیٹی کی صدارت سے فارغ کر چکے ہیں۔ اب نجکاری کمیٹی،بین الوزارتی کمیٹی، فوڈ سیکیورٹی کمیٹی،شوگر انڈسٹری سے متعلق قائم کمیٹی،سرمایہ کاری کمیٹی،اسٹیٹ بنک کمیٹی،صنعتی امور کمیٹی،این ایچ اے کمیٹی سمیت کئی کمیٹیوں کی صدارت سے اسحاق ڈار کو فوری طور پر فارغ کردیا جائے گا۔اسحاق ڈار نوازشریف دور میں سب سے زیادہ طاقتور وزیر تھے۔ اب وزیراعظم نے حکومتی امور اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

شیئر: