Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رندیپ 41 برس کے ہوگئے

بالی وڈ اداکار رندیپ ہوڈا 41 برس کے ہوگئے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق رندیپ کا کہنا ہے وہ اپنی سالگرہ کا دن بڑی پارٹیاں منعقد کرکے نہیں مناتے۔ کئی مرتبہ تو انہوں نے اپنی سالگرہ فلم کی شوٹنگ کے دوران منائی ہے۔اداکار رندیپ ہوڈا نے 2001ء میں فلم مون سون ویڈنگ سے بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھاتھا۔ انہوں نے ونس اپان آٹائم ان ممبئی،سربجیت، صاحب بیوی اور گینگسٹر، جنت، جسم ، مرڈر اور کک، ہائی وے میں شاندار اداکاری کی۔انہیں کئی ایوارڈز بھی ملے۔ رندیپ کئی تھیٹر ڈراموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: