Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج پروازوں کی اجازت نہ دینے پر قطریوں نے کیا کہا؟

دوحہ .... قطری حکام کی جانب سعودی عریبین ایئرلائنز کو دوحہ سے سعودی عرب کیلئے حج پروازیں چلانے کی اجازت نہ دینے کے بعد قطری عازمین حج نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ہٹ دھرمی نے ہمیں اس سال فریضہ حج کی سعادت کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے سے محروم کردیا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج کا خواب شرمندہ تعبیر بنانے کی راہ ہموار کی تھی اور تمیم بن حمد آل ثانی نے ہمارے خواب کو چکنا چور کردیا۔ قطری شہریوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تبصرے ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ قطری حکومت خلیجی بھائیوں کے ساتھ ا پنے بحران کو دینی معاملات میں نہ گھسیٹے۔متعب الیامی ایک شہری نے تحریر کیا کہ عجیب بات یہ ہے کہ ترکی کے شہری، قطر کی سڑکوں پر مست گھوم رہے ہیں اور قطری حکومت ہمیں حج پر جانے کیلئے طیاروں کے انتظام کی روا دار نہیں۔
 

شیئر: