سرمایہ داروں کی بادلاستی خطرناک ہے،مایاوتی
لکھنؤ۔۔۔۔بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی) سربراہ نے الزام لگایا ہے کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کی شہ پر سرمایہ داروں کی بڑھتی ہوئی بالادستی جمہوریت کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ مایاوتی نے ایک تقریب کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں شائع ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارم (اے ڈی آر)کے تازہ شمارے نے واضح کیا ہےکہ بی جے پی کو سرمایہ داروں کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کرنیوالی بی جے پی غریب کسانوں کی ترقی و خوشحالی اور خیر خواہی کیلئے کس طرح کام کرسکتی ہے؟مایاوتی نے کہا کہ اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق 2012-13کے دوران عطیہ کے نام پر تقریباً708کروڑ روپے حاصل کئے گئے۔سرمایہ داروں کے تعاون اور عطیات سے بی جے پی نے ہندوستانی سیاست اور حکومت میں بے جا مداخلت شروع کردی ہے جو ملک اور جمہوریت کیلئے خطرناک ہے۔