Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی روایتی رقص ’العرضہ‘ کی سب سے بڑی پرفارمنس، گینز ورلڈ ریکارڈ

ریاض میں ہونے والے اس پرفارمنس میں 633 افراد شریک ہوئے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں یوم تاسیس کی تقریبات کے دوران روایتی رقص ’العرضہ‘ کی سب سے بڑی پرفارمنس نے ’گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
دارالحکومت ریاض میں ہونے والے روایتی رقص العرضہ کی اس پرفارمنس میں 633 افراد شریک ہوئے۔
ایس پی اے کے مطابق بہ کامیابی ایک قومی روایت کے طور پر العرضہ کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے، جو سعودی شناخت پر فخر، عالمی سطح پر ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
رائل کمیشن فار ریاض سٹی اور پرنسپیلیٹی آف ریاض ریجن کے زیراہتمام  یوم تاسیس کی تقریبات 20 سے 23 فروری تک جاری رہیں اس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں وزیٹرز نے شرکت کی۔
خصوصی مواقع پر روایتی رقص ’العرضہ‘ سعودی عرب کا قومی ورثہ ہے۔ یہ رقص 1932میں سعودی عرب کے قیام سے لے کر اب تک ملک کے تمام علاقوں میں قومی تقریبات کا اٹوٹ حصہ بن چکا ہے۔
 یونیسکو نے اسے سعودی عرب کے عالمی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا ہے۔

 

شیئر: