22اگست کو بند رہیں گے سرکاری بینک
نئی دہلی۔۔۔۔سرکاری محکموں کے بینکوں میں منگل کو ہڑتال کے باعث بینکنگ خدمات متاثر ہوسکتی ہیں۔ حکومتی اقدامات اور مطالبات کی حمایت میں یونائٹیڈ فورم آف بینک یونین نے تمام بینک یونینوں کے ایوارڈ کے تحت 22اگست کو ہڑتال کامطالبہ کیا ہے تاہم نجی شعبے آئی سی آئی سی آئی بینک ، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایکسس اور کوٹک مہندر ا بینک کی خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔اے آئی بی او سی کے سیکریٹری ڈی ٹی فرانکو نے کہا کہ چیف لیبر کمشنر کے ساتھ معاملات طے نہ ہونے کی صورت میں اتحادیوں کو ہڑتال پر جانے کا اختیار نہیں ۔اے آئی بی ای اے کے سیکریٹری سی سی وینکا تچلا م نے کہا کہ مطالبات اپنی جگہ لیکن گروپ بندی نہیں کی جانی چاہئے تاہم حکومت اور بینک مینجمنٹ کی جانب سے مطالبات تسلیم کرنے کی بابت حتمی فیصلہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ۔