بارسلونا:نیمار کے بغیر بارسلونا نے نئے سیزن اور لیگ کے پہلے میچ میں کامیابی سمیٹ لی اور ریئل بیٹس کو0-2 سے شکست دے دی۔بارسلونا کی ٹیم نیمار کی فرانسیسی کلب میں شمولیت کے بعد ان کے بغیر تیسرا میچ کھیل رہی تھی اور 2ناکامیوں کے بعد پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔بارسلونا میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد ہو نے والے اس پہلے میچ میں دونوں ٹیموں نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ بارسلونا ٹیم نے اپنی شرٹس کے شہر کا نام لکھوا کر میچ میں حصہ لیا اور ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا۔60ہزار سے زائد تماشائیوں نے یہ میچ دیکھا ۔ پہلا گول ریئل بیٹس کے کھلاڑی ٹوسکا نےخود اپنے خلاف اسکور کرتے ہوئے بارسلونا کو برتری دلائی۔لائنل میسی نے ایک شاندار کوشش کی لیکن گول نہیں ہو سکا۔سرگئی روبرٹو نے دوسرا گول کر کے برتری مستحکم کی۔ پہلے ہاف کے انہی 2 گولز پر میچ کا فیصلہ اور دوسرے ہاف میں کوئی گول نہیں ہو سکا۔