Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے عازمین پر پابندی عائد کر کے برا کیا، آل شیخ

 ریاض.... سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے واضح کیا ہے کہ قطر نے اپنے عازمین کو فضائی راستے سے سعودی عرب جانے پر پابندی عائد کر کے اچھا نہیں کیا۔ یہ غلط اقدام ہے خطرناک صورتحال کی علامت ہے۔ آل شیخ نے قطری حکام کے اس رویہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ قطری حکام لگا کر اچھا نہیں کیا ا سکا کوئی شرعی جواز نہیں۔ دوسری جانب سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب نے کبھی کسی کو سیاسی ، مسلکی یا فرقہ وارانہ اختلاف کی بنیاد پر حج یا عمرہ ویزہ جاری کرنے سے انکار نہیںکیا۔ سعودی حکومت نے ہمیشہ حرمین شریفین کی زیارت کے خواہشمندوں کو سہولتیں فراہم کی ہیں۔ 

شیئر: