Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں منتخب اشیاءپر ٹیکس کا نفاذ ، شیخ خلیفہ نے منظوری دیدی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کے فرمانروا شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے منتخب اشیاءپر ٹیکس کے نفاذ کی منظوری دیدی ہے۔ منظوری کے بعد ملک میں تیار ہونے والی یا بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی منتخب اشیاءپر ٹیکس لاگو ہوگا۔ ہدایت کے مطابق منتخب اشیاءپر ٹیکس کے نفاذ کے بعد ان کی عام مارکیٹ میں فروخت کی قیمت میں ٹیکس شامل ہوگا۔ بعض اشیاءپر انتہائی حد تک ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔ ان اشیاءکی قیمت کے مطابق ان پر200فیصد تک ٹیکس نافذ ہوسکتاہے۔ واضح رہے کہ منتخب اشیاءپر ٹیکس کے نفاذ کی منظوری جی سی سی ممالک کی سربراہ کانفرنس میں ہوئی۔ خلیجی ممالک منتخب اشیاءپر ٹیکس نافذ کریں گے۔ اس ضمن میں سعودی عرب نے سیگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس پر ٹیکس نافذ کردیا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: