ٹرانسلیشن، کونسا سافٹ ویئر بہتر ہے؟
ایک وقت تھا جب زبان سے عدم واقفیت افراد کے درمیان رابطے اور دوستی بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی اور لوگ دوسروں کی زبان سیکھنے میں کئی سال لگا دیتے تھے لیکن ٹیکنالوجی کی ترقی کی بدولت اب زبان سے عدم واقفیت رابطے میں رکاوٹ نہیں رہی ۔ ٹرانسلیشن سافٹ وئیرز نے مختلف زبانوں کو سمجھنے میں آسانی پیدا کر دی ہے لیکن ٹرانسلیشن سافٹ وئیرز کی بھرمار میں یہ اندازہ کرنا ذرا مشکل ہو جاتا ہے کہ کونسا سافٹ وئیر بہترین ہے۔2017 کے بہترین ٹرانسلیشن سافٹ وئیرز کی درجہ بندی کچھ کی گئی ہے۔اس اعتبار سے گوگل ٹرانسلیٹ کو اول پوزیشن دی گئی جس کے ذریعہ 103 زبانوں کا ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔ دوسرے نمبر مائیکرو سافٹ ٹرانسلیٹ کو حاصل رہا جس کے ذریعہ 40 سے زائد زبانوں کا ترجمہ کیا جاسکتاہے۔ گروپ چیٹ میں مختلف زبانوں کا بیک وقت ترجمہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔تیسرے نمبر پر آئی ٹرانسلیٹ ہے جس کے ذریعہ 92 زبانوں کا ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔اسے آف لائن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔نمبر4 ٹرپ لنگو ہے جو 23 زبانوں کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ براہِ راست ترجمہ اور ٹریول ٹیپس کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ آخر میں ہائے ٹرانسلیٹ ہے جو 46 زبانوں کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اینڈرائڈ اور آئی او ایس موبائلز میں کام کر سکتا ہے مگر یہ ایپ گوگل پلے اسٹور میں میسر نہیں۔