عرب تنظیم نے قطر کی شکایت اقوام متحدہ سے کردی
ریاض .... برطانیہ میں انسانی حقوق کی عرب تنظیم نے حج سے قطری شہریوں کو روکنے پر اس کےخلاف انسانی حقوق کی عالمی تنظیم میں تحریری شکایت پیش کردی۔ انسانی حقوق کی عرب تنظیم نے اپنے شکایت نامے میں واضح کیا کہ قطر نے اپنے شہریو ںکو اسلام کے پانچویں رکن فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے سے روک کر اپنے شہریوںکو مذہبی شعائر کی ادائیگی سے محروم کرنے کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی کی ثالثی پر قطری عازمین کو فضائی راستے سعودی عرب آنے کی سہولت کے ساتھ قطری عازمین کے جملہ اخراجات ازخود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ برطانیہ میں انسانی حقوق کی عرب تنظیم نے مطالبہ کیا کہ 11تا 29ستمبر کو جنیوا میں انسانی حقوق کونسل اپنے اجلاسوں میں مذہبی آزادی کی قطری خلاف ورزیوں پر بحث کرے۔