Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:خود کو ”بدون “ظاہر کرنیوالا ایرانی نکلا

کویت..... کویتی حکام نے خود کو ”بدون“ ظاہر کرنے والے ایرانی کی حقیقت دریافت کرلی۔بدون سے مراد ایسے شہری ہیں جن کے پاس کویت سمیت کسی بھی ملک کی شناختی دستاویز نہیں ہوتی۔ کویت کی وزارت داخلہ نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ کویت کے ایک اخبار میں ایسے شخص نے جو حقیقت میں ایرانی تھا تاہم خود کو ”بدون“ میں شامل کئے ہوئے تھا۔ انتہائی خفیہ دستاویز ذرائع ابلاغ کو جاری کردی۔ اس میں سیکیورٹی کا ایک اعلیٰ عہدیدار بھی ملوث پایا گیا۔ تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا کہ جس صحافی نے دستاویز شائع کی ہےں بنیادی طور پر وہ ایرانی شہری ہے اور اپنی حقیقت چھپائے ہوئے تھا۔ کویتی حکام نے خفیہ دستاویز شائع کرنے کے واقعہ میں ملوث صحافی اور افسران کےخلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی کا کیس درج کرلیا اور ان سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔
 

شیئر: