سعودی عرب نے 584ملین ریال کی کھجوریں برآمد کیں
ریاض ..... فروغ سعوی برآمدات ادارے کے ڈائریکٹر جنرل مازن الجاسر نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے 2016ءکے دوران 584 ملین ریال مالیت کی کھجوریں برآمد کیں۔2016ءکے دوران کھجوروں کی عالمی برآمدات میں مملکت کا نمبر تیسرا رہا۔ مجموعی طور پردنیا بھر میں 3.4ارب ریال کی کھجوریں برآمد کی گئی تھیں۔کھجوروں کی پیداوار میں سعودی عرب کا نمبر دنیا بھر میں دوسرا ہے۔ اس تناظر میں کھجوروں کی برآمدات میں سعودی عرب ابھی تک پیچھے ہے۔ سعودی عرب سے امارات، یمن، کویت اور ترکی کھجوریں درآمد کررہے ہیں۔ مستقبل میں ہندوستان اور مراکش کو بھی سعودی کھجوریں برآمد کی جائیں گی۔ یہ ممالک دنیا بھر میں کھجوریں درآمد کرنے والے بڑے ممالک شمار ہوتے ہیں۔