Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملزم کو 5صورتوں میں زیر حراست رکھنے کی اجازت

ریاض.... سعودی پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ 5صورتوں میں ملزم کو تحقیقات کے دوران حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ فوجداری معاملات کے قانون کے لائحہ عمل کی 24ویں دفعہ میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی شخص نے کوئی بڑا جرم کیا ہو یا تحقیقات کا مفاد ملزم کو حراست میں رکھنے میں ہو یا ملزم متعلقہ جگہ کی نشاندہی نہ کررہا ہو یا ملزم کے فرار یا روپوش ہونے کا خدشہ ہو یا ضرورت پڑنے پر ملزم حاضر ہونے کا اقراری نہ ہو تو ان 5صورتوں میں سے ہر صورت میں اسے حراست میں رکھنے کا حکم دیا جاسکتا ہے۔
 

شیئر: