اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر بدھ کو سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے دورے کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی بیان اورالزامات کے حوالے سے پاکستان کی حکمت عملی پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینا ہے۔