Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ کے زیر کفالت بچے کو ماں کی کفالت میں نہیں دیا جا سکتا

 ریاض.... محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ مقیم غیر ملکیوں کے مرافقین کا خاندان کے دائرے میں نقل کفالہ نہیں ہو سکتا۔ باپ ، ماں وغیرہ کسی کے بھی نقل کفالہ کی اجازت نہیں ہو گی۔ محکمہ پاسپورٹ سے ایک صاحب نے ٹوئٹر کے اکاﺅنٹ پر دریافت کیا تھا کہ کیا باپ کے اقامے پر موجود بچے کا نقل کفالہ اسکی ماں کے نام پر ہو سکتا ہے یا نہیں؟استفسار کرنے والے نے واضح کیا تھا کہ باپ کا خروج نہائی لگ چکا ہے جبکہ ماں مستقل بنیادوں پر ملازمت کر رہی ہے اور اس کا اقامہ ہے۔ آیا اس حالت میں باپ کی کفالت پر موجود بچے کو ماں کی کفالت میں دیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے اس کا جواب نفی میں دے دیا۔ 

شیئر: