مسجد نبوی روضہ شریفہ میں نماز کےلیے 20 منٹ میں پرمٹ کیسے حاصل کریں؟
زائر کا مسجد نبوی کے اطراف میں موجود ہونا ضروری ہے۔(فوٹو: الوطن)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے مسجد نبوی میں روضہ الشریفہ (ریاض الجنہ) کی زیارت کےلیے ایک سال کی پابندی مشروط طورپر ختم کردی ہے۔
الوطن کے مطابق مسجد نبوی کے قرب و جوار میں موجود افراد جتنی بار چاہیں 20 منٹ میں زیارت کے لیے نسک یا توکلنا ایپ سے اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
وزارت حج وعمرہ نے زیارت کےلیے جو شرط عائد کی ہے اس کے مطابق زائرکا مسجد نبوی کے اطراف میں موجود ہونا ضروری ہے۔
نسک اور توکلنا پورٹل پر دوبارہ زیارت پرمٹ حاصل کرنے کےلیے نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے ذریعے وہ افراد جو مسجد نبوی کے اطراف میں موجود ہیں وہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت حج وعمرہ نے گزشتہ برس روضہ شریفہ کی زیارت کے لیے سال میں ایک بار پرمٹ کی شرط عائد کی تھی۔
روضہ الشریفہ کی زیارت کےلیے پرمٹ کا مقصد ازدحام پرقابو پانا اور زائرین کو آرام سے زیارت کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ زائرین منظم انداز میں زیارت کرسکیں۔