مدینہ منورہ....گھانا کی 70سالہ حجن مسجد نبوی شریف کے شمال میں واقع ابو ذر اسٹریٹ کی عمارت کی دوسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ ہلال احمر کے اہلکار اسے انتہائی زخمی حالت میں اسپتال لے گئے تھے جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر وہ چل بسی۔ مدینہ منورہ میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل خالد الجہنی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ متعلقہ عمارت اجازت یافتہ تھی۔