Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشہد اور دمام کے درمیان 9 سال بعد پروازیں بحال

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے نمائندوں نے مسافروں کا خیرمقدم کیا۔ فوٹو گیٹی امیجز
ایران ایئر نے منگل کو مشہد اور دمام کے درمیان نو سال کے وقفے کے بعد پروازیں دوبارہ بحال کر دی ہیں۔
برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایران کی نیوز ایجنسی آئی ایس این اے  بتایا ہے کہ ایران ایئر کی فلائٹ دمام پہنچنے پر ایرانی سفارت خانے کے نائب، ایران ایئر کے نمائندے اور سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے نمائندوں نے مسافروں کا خیرمقدم کیا۔
ایرانی سٹوڈنٹ نیوز ایجنسی (ISNA) نے کہا ہے کہ ’فلائٹس روٹ کی بحالی کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مسافروں کی نقل و حمل کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
فضائی روٹ کے دوبارہ بحال ہونے سے دمام سے ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد جانے کا راستہ کھل گیا ہے جو کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت ہے۔
 

 

شیئر: